ہماری حکومت آئی تو ایسے فیصلے کرینگے جو کسی نے نہیں کیے، عمران خان

414
Charity Commission

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر آئندہ ہماری حکومت آتی ہے تو ایسے اقدامات لیں گے جو پہلے نہیں لیے گئے، سیلاب کے بعد آنے والے دنوں میں مہنگائی میں بھی اضافہ ہوگا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ  3 گھنٹے کے اندرانہوں نے رات کو میری ساڑھے 5 ارب کی فنڈنگ دیکھ لی ہو گی کہ فنڈنگ کیسے آتی ہے، اپوزیشن نے پہلے ہی دن اسمبلی میں مجھے تقریرنہیں کرنے دی، پہلے دن سے مجھے این آراوکے لیے بلیک میل کرتے رہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ  میری حکومت میں عدم استحکام پیدا کر کے پارلیمنٹ کو نہیں چلنے دیا گیا، سازشیں ہو رہی تھیں مجھے ساری رپورٹس مل رہی تھیں، نوازشریف کا بیٹا پہلے اور پھر نوازشریف بیان حلفی دے کر بھاگ گیا، کورونا آیا تو شہبازشریف لندن سے بھاگا بھاگا آیا، شہباز شریف منہ پر ماسک لگا کر ایسے بیٹھا جیسے اسپیشلسٹ تھا۔

 انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے خلاف کیس اوپن اینڈ شیٹ کیس تھا، ان کا خیال تھا کہ کورونا میں معیشت تباہ اور ہسپتال بھر جائیں گے، کورونا کے دوران ن لیگ نے سیاست کی کوشش کی، شاہد خاقان نے کہا شہبازشریف نے ڈینگی میں بڑا اچھا کام کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ  اسے وزیراعظم بنا دیں، ہماری حکومت نے اقتدارمیں آتے ہی ایکسپورٹ بڑھانے کا فیصلہ کیا، 3 گھنٹے کے اندرانہوں نے رات کو میری ساڑھے 5 ارب کی فنڈنگ دیکھ لی ہو گی کہ فنڈنگ کیسے آتی ہے، اوورسیزپاکستانی بہت بڑا اثاثہ ہیں، ہمارے دور میں 31 ارب ڈالر اوور سیز پاکستانیوں نے بھیجے۔