توہین الیکشن کمیشن: عمران خان کیخلاف کیس کی سماعت 30 اگست کو ہوگی

272
responsibility

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر اور  الیکشن کمیشن کیخلاف توہین آمیز ریمارکس، الیکشن کمیشن نے معاملہ سماعت کیلئیے مقرر کر دیا۔

 سماعت تیس اگست کو ہوگی،عمران خان،اسد عمر اوور فواد چوہدری کو نوٹسز جاری۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق  الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے توہین آمیز ریمارکس کا معاملہ سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن تیس اگست کو کیس کی سماعت کرے گا، توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان،اسد عمر اور فواد چوہدری کو نوٹسز جاری کر دیے گئے۔