لاہور جلسہ سیاسی جلسہ نہیں بلکہ عوامی ریفرنڈم ثابت ہوا،حلیم عادل

359

کراچی:قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل نے  کہاہے کہ پوری قوم کو پاکستان کا75واں یوم آزادی مبارک ہو ملک کی حقیقی آزادی اور عمران خان کیساتھ دینے کیلئے قوم کا جذبہ قابل دید ہے لاہور جلسہ سیاسی جلسہ نہیں بلکہ عوامی ریفرنڈم ثابت ہوا۔

عمران خان پورے عالم اسلام کے عظیم لیڈر بن چکے ہیں۔عمران خان کی ملک و قوم کی ترقی اور حقیقی آزادی کے لئے جدوجہد رنگ لے آئی ہے۔

پاکستان کا بچہ بچہ عظیم لیڈر عمران خان سے محبت کا اظہار کر رہا ہے۔ مخالفین نے پی ٹی آئی پر شہدا کی توہین کا جھوٹا الزام لگایا گیا تھا۔ اسی پارٹی نے پاکستان اور شہدا کے لیے تاریخی جلسے میں خصوصی دعا کروائیں۔

غداری کا سرٹیفیکٹ بانٹنے والوں کا ماضی غداری سے بھرا پڑا ہے پی ڈی ایم میں شامل سب سیاستدان چور اور کرپٹ ہیں پیپلزپارٹی کی سندھ سے ن لیگ کی پنجاب سے مولانا کی پارٹی کا کے پی سے خاتمہ ہونے والا ہے۔