جاپان میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، املاک تباہ

855
Rains and floods

ٹوکیو: دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں اور مون سون کی وجہ سے بارشوں نے کئی ممالک میں سیلابی صورتحال پیدا کررکھی ہے اور ایسی ہی ایک ویڈیو جاپان سے سامنے آئی ہے۔ جہاں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے ،متعدد املاک تباہ وبرباد ہوگئیں ۔

جاپان کے شہر یاماگاتا سے سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیلابی ریلہ اپنے ساتھ سڑک بہا لے گیا۔ شہر میں خطرناک سیلابی صورتحال سے ہرطرف تباہی کا سماں ہے جب کہ سڑک پر گہرا گڑھا پڑنے سے گاڑی بھی گڑھے میں جاگری۔

جاپانی شہر میں سیلابی ریلے سے تباہی کے دوران موسلا دھار بارش کا سلسلہ بھی جاری رہا جس سے صورتحال مزید خراب ہوگئی۔اس کے علاوہ جاپان کے شمال مشرق اور وسطی علاقوں میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے ہزاروں افراد کو اپنے گھر چھوڑنے پرمجبور ہو گئے ۔