لندن:کامیاب آپریشن کے بعد سرسے جڑے دو جڑواں بچوں کو علیحدہ کردیا

484

لندن: کشمیری نژاد برطانوی نیورو سرجن ڈاکٹر نے کامیاب آپریشن کر کے سر سے جڑے دو جڑواں بچوں کو علیحدہ کر دیا ہے۔

 برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق تین سالہ دو جڑواں برازیلین بچے جن کا نام  برنارڈو اور آرتھر لیما ہے کو گریٹ ہسپتال لندن میں لایا گیا تھا ۔

 نیورو سرجن ڈاکٹر  نورلاویس کی قیادت میں ڈاکٹر ز کی ٹیم نے سی ٹی اور ایم آر آئی اسکینوں کی مدد سے  جڑواں بچوں کا معا ئنہ کیا اور جدید تکنیک ورچوئل رئیلٹی پروجیکشنز کا استعمال کیا ہے۔

 ڈاکٹر اویس نے میڈیا کو بتایا کہ یہ کامیاب آپریشن اس کی زندگی  کا سب سے  پیچیدہ ترین کیس تھا۔

انہوں نے کہا کہ، پہلی بار مختلف ممالک  سے سرجنوں نے ہیڈ سیٹ پہنا اور ایک ساتھ ایک ہی ورچوئل رئیلٹی روم میں آپریشن کیا،جڑواں بچوں کی سات سرجری ہوئیں، جن میں صرف آخری آپریشن میں 27گھنٹے سے زیادہ کا آپریٹنگ وقت اور تقریبا 100 طبی عملہ شامل تھا،سرجری   کے ذریعے  سر جڑے بچوں کو    علیحدہ کرنے میں  27گھنٹے سے زائد وقت صرف ہوا ۔