جماعت اسلامی سندھ کی نومنتخب مجلس شوریٰ کا اعلان کردیاگیا

291
announced

کراچی: جماعت اسلامی سندھ کی نومنتخب مجلس شوریٰ برائے سال 2022 تا 2024 کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی نائب قیم وناظم انتخاب محمد مسلم کے مطابق ارکان جماعت نے ضلع وسطی کراچی سے حافظ نعیم الرحمان، وجیہ الحسن، اویس یاسین، ضلع شرقی سے سید شاہدہاشمی، ڈاکٹرفواداحمد، ڈاکٹر اسامہ رضی، ضلع غربی مدثرانصاری، ضلع جنوبی، سید عبدالرشید، سفیان دلاور، علی حسین ضلع جنوبی، مولانا مدثر حسین انصاری ضلع غربی، فاروق نعمت اللہ، کامران سراج، نصرت اللہ ضلع گلبرگ وسطی، محمد یوسف، عرفان احمد ضلع شمالی وسطی، مرزا فرحان بیگ، عبدالجمیل خان ضلع کورنگی، محمد اسلام ضلع ملیر، توفیق الدین صدیقی، محمد فرحان، محمد اشرف ضلع ائرپورٹ، سیف الدین ایڈوکیٹ ضلع قائدین، مولانا فضل احد، حمید اللہ خان ضلع کیماڑی، عقیل احمد خان، عبدالوحید قریشی ضلع حیدرآباد، مولانا واحد بخش ببر ضلع دادو، قاری ابو زبیر جکھرو ضلع لاڑکانہ شہداد کوٹ، فقیر محمد لاکھو، دیدار حسین بہرانی ضلع مٹیاری، ٹنڈومحمد خان، ٹنڈوالہیار۔ دیدار لاشاری، ضلع جیکب آباد، مولانا سلیم اللہ خلجی، حاجی بلیدی ضلع کشمور، عبدالرحمن منگریوضلع شکارپور، سیدداﺅد شاہ ضلع بدین، ٹھٹہ، سرور احمد قریشی ضلع سانگھڑ، نواب شاہ، محمد شبیر خانزادہ ضلع نوشہروفیروز، خیرپور،مولانا حزب اللہ جکھرو، تشکیل احمد صدیقی، ضلع سکھر،گھوٹکی شامل ہیں۔ جبکہ ضلع میرپورخاص،عمرکوٹ اور تھرپارکر کی نشستوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔