وفاقی حکومت کا  سیلاب زدہ علاقوں کیلئے اسپیشل ریلیف گڈز ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

347

  اسلام آ باد: وفاقی حکومت کی جانب سیلاب زدہ علاقوں کیلئے اسپیشل ریلیف گڈز ٹرینیں چلانے کا فیصلہ، وزیر ریلوے سعد رفیق نے اس حوالے سے حکم نامہ بھی جاری کردیا  ۔

اس حوالے سے پاکستان ریلوے نے این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے سے رابطہ کرلیا ہے، ٹرینوں کے شیڈول کا اعلان اگلے 24 گھنٹے میں کردیا جائے گا۔ ریلوے ذرائع نے بتایا کہ ریلیف گڈز ٹرینیں کراچی اور لاہور سے چلیں گی۔

بلوچستان کے متاثرین کے لئے سبی اور پنجاب کے لئے ٹرین راجن پور جائے گی، ان ٹرینوں میں عطیات دینے والے یا ان کے نمائندے ساتھ جاسکیں گے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق عطیات، امدادی سامان اور ادویات کے لئے بڑے ریلوے اسٹیشنز پر کولیکشن پوائنٹ بنیں گے۔