لندن: کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم کا جنوبی افریقہ کے خلاف افتتاحی میچ 2-2 سے ڈرا ہوگیا۔برمنگھم ہاکی کلب میں کھیلے جانے والے میچ کے پہلے کوارٹر کے 14ویں منٹ میں جنوبی افریقہ کیجانب سے بیوچر نے شارٹ کارنر کے زریعے گول اسکور کیا۔
جسے 25 ویں منٹ میں پاکستان کے رضوان علی نے شارٹ کارنر کے زریعے گول کرکے میچ برابر کردیا۔چوتھے کوارٹر میں گول کرکے جنوبی افریقہ نے ایک کے مقابلے میں دو گول کی برتری حاصل کرلی تاہم کھیل کے آخری لمحات میں افراز نے گول کرکے پاکستان کو ہار سے بچالیا۔مینز ہاکی ایونٹ میں دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں
جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان کو پول اے میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور اسکاٹ لینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کریں گی۔
پاکستان کا اگلا میچ 31 جولائی کو نیوزی لینڈ، اسکاٹ لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف میچز بالترتیب 3 اور 4 اگست کھیلے جائیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان نے ماضی میں کبھی بھی کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل نہیں جیتا،
پاکستان کی بہترین کارکردگی میلبرن میں 2006 کے ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا جبکہ گرین شرٹس 2002 میں مانچسٹر میں ہونے والے گیمز کے دوران کانسی کا تمغہ جیتنے میں بھی کامیاب ہوئی تھی.