کورونا کے مزید 3مریض جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح3.15فیصد ہوگئی

301

اسلام آباد: ملک میں کورونا کے مزید 3مریض انتقال کرگئے جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.15فیصد ہوگئی،قومی ادارہ صحت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر مزید 3افراد انتقال کرگئے۔ کورونا کے 176مریضوں کی حالت نازک ہے،

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 19ہزار236ٹیسٹ کئے گئے جس میں 605کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ کورونا کے 176مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.15ریکارڈ کی گئی۔