دنیا بھرمیں کورونا مصدقہ کیسز کی تعداد 57 کروڑ37 لاکھ سے متجاوز

253

بیجنگ : دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 28 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 57 کروڑ37 لاکھ 72 ہزار 805 ہوگئی۔ امریکہ 9 کروڑ9 لاکھ 73 ہزار 418 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ39 لاکھ 38 ہزار764 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3 کروڑ 38 لاکھ 99 ہزار 625 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔

برازیل میں مصدقہ کیسزکی تعداد 3 کروڑ 37 لاکھ 4 ہزار393 ، جرمنی میں 3 کروڑ 7 لاکھ 2 ہزار 511، برطانیہ میں 2 کروڑ 35 لاکھ 15 ہزار 417 اور اٹلی میں 2 کروڑ 83 لاکھ 7 ہزار 233 تک پہنچ گئی ہے۔ جنوبی کوریا میں 1 کروڑ 95 لاکھ 35 ہزار 242 اور روس میں 1 کروڑ 82 لاکھ 83 ہزار 628 مصدقہ کیسز ہیں۔