عہدے کی مدت ختم ہونے پر کشمالہ طارق کو کام سے روکنے کے لئے درخواست دائر

274

اسلام آ باد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں عہدے کی معیاد ختم ہونے کے بعد کشمالہ طارق کو کام سے روکنے کے لئے درخواست دائر کردی گئی۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ میں بحیثیت وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کے عہدے کی معیاد ختم ہونے کے بعد کشمالہ طارق کو کام سے روکنے کی درخواست دائر کی گئی۔

 جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے مقف پیش کیا کہ کشمالہ طارق کو 19 فروری 2018 کو چار سال کی مدت کے لیے تعینات کیا گیا، لیکن وہ اپنے عہدے کی مدت مکمل ہونے کے باوجود کام کر رہی ہیں۔

 درخواست گزار نے استدعا کرتے ہوئے مقف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق چار سالہ مدت کے مکمل ہونے پر توسیع نہیں دی جا سکتی، لیکن کشمالہ طارق مدت مکمل ہونے کے بعد عہدے کا غیر قانونی استعمال کر رہی ہیں، کشمالہ طارق کو وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کے طور پر کام سے روکا جائے۔

 عدالت نے کشمالہ طارق کو کام سے روکنے کی درخواست پر وزارت قانون و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب جواب طلب کر لیا۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ وفاق اور دیگر فریقین ایک ماہ میں جواب جمع کرائیں۔ دو صفحات کا تحریری حکم جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے جاری کیا۔