ملک بھر میں کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق   ،  700 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

313

اسلام آ باد:ملک بھر میں کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے ،  700 سے زائد نئے کیسز رپورٹ  ،170 افراد کی حالت تشویش ناک، مثبت کیسز کی شرح 3.65 فیصد تک پہنچ گئی۔قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 ہزار 843 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 761 افراد میں کورونا کے مثبت کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 3.65 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ 170 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی  تعداد 8 ہوگئی ہے۔