بارشوں کے بعد سانپ نکل آئے، ڈسے جانے سے زخمی 22 افراد اسپتال منتقل

470
snakes came out

کراچی : سندھ میں بارشوں کے بعد بڑی تعداد میں سانپ نکل آئے ہیں۔ سانپ کے ڈسے جانے سے زخمی 22 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور سیلابی صورتحال میں حشرات الارض سمیت سانپ بھی کثیر تعداد میں نکل آئے۔ بارشوں کے بعد سندھ بھر میں شہریوں کو سانپ کاٹنے لگے جبکہ طبی مراکز میں سانپ کے کاٹے کی ویکسین بھی میسر نہیں۔

ڈی جی ہیلتھ سندھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 5 روز کے دوران 22 افراد کو سانپ نے کاٹا، جناح اسپتال میں ساکرو سے 2، ٹھٹھہ سے 10، دادو اور گڈانی سے ایک، ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔

ڈی جی ہیلتھ سندھ نے بتایا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی 4 افراد کو سانپ نے کاٹا جوکہ جناح میں داخل ہوئے جبکہ سب سے زیادہ 10 افراد کو ٹھٹھہ میں سانپ نے کاٹا جس میں سے ایک کو جناح بھیجا گیا ہے۔  ویکسین سندھ بھر میں موجود ہیں البتہ مریضوں کو کراچی بھیجنے کی وجوہات معلوم کررہے ہیں۔