کورونا کی چھٹی لہر ، مزید 236نئے کیسزرپورٹ

285

اسلام آباد : کورونا کی چھٹی لہر ، ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.55فیصد تک پہنچ گئی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ(این آئی ایچ) کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 15 ہزار 191 ٹیسٹ کئے گئے، 236 مثبت کیسز ریکارڈ کئے گئے،

قومی ادارہ صحت کے مطابق 152 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، ملک میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 1.55 فیصد رہی۔