کراچی کے سرکاری استالوں میں ایمرجنسی نافذ، عملہ واپس طلب

520

کراچی: شہر قائد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد محکمہ صحت سندھ نے شہر کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسپتالوں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں اور چھٹیوں پر گئے عملے کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے تیز بارش ہوئی جس سے شہر کے کئی علاقے ڈوب گئے جبکہ کرنٹ لگنے سے 3 افراد جان سے گئے اور شہر کا بیشتر حصہ کئی گھنٹوں سے بجلی سے بھی محروم ہے۔