اللہ کے کرم سے ہم نے عذاب عمرانی کا منہ موڑنا شروع کردیا ہے، خرم دستگیر

367
Money-makers

گوجرانوالا: وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ اللہ کے کرم سے ہم نے عذاب عمرانی کا منہ موڑنا شروع کر دیا ہے۔ عمرانی حکومت نے ملک کی معیشت اور صوبوں کے معاملات خراب کیے ، 4 سال کا ترقی کا قحط اب ختم ہونے لگا ہے۔ تحریک انصاف ایک فاشسٹ جماعت ہے۔
وفاقی وزیر توانائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ میں کمی آ رہی ہے،عید کے دنوں میں بھی بہتری رہے گی، جس طرح جون کے آخر میں لوڈشیڈنگ کا چیلنج درپیش تھا وہ اب نہیں ہے۔ اگست کے مہینے تک اگر عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی برقرار رہی تو ضرور عوام کو ریلیف دیں گے۔
خرم دستگیر نے مزید کہا کہ ن لیگ کو عوام نے جو ووٹ ڈالے تھے اسکی عزت ہونی چاہیے ، تحریک انصاف کے کارکنوں کی فاشسٹ حکومت نے تربیت کی ہے، احسن اقبال کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں ، احسن اقبال نے بڑے تحمل کا مظاہرہ کیا اور نواز شریف کی ہدایت پر عمل کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر احسن اقبال جیسے حملے برقرار رہے تو ن لیگ کے کارکن بھی ایسا ہی کریں گے، ہماری سیاست سے ڈاکو ،چور اور غدار کے لفظ نکل جانے چاہئیں۔