بھارت میں سیلاب سے نظام زندگی مفلوج لاکھوں افراد گھروں میں محصور 

408

ممبئی : بھارت میں سیلاب نے نظام زندگی مفلوج کرکے رکھ دی اور ممبئی اور اس کے گردونواح کے علاقوں کے لاکھوں افراد گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابقمحکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے ممبئی شہر سمیت اردگرد اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے کہ

اگلے پانچ دن شدید سے شدید بارش کا مکان ہے جس کے باعث سیلاب سے شدید تباہی ہو سکتی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس ٹیم کے اہلکار لوگوں کی مدد کے لیے ریڈ الرٹ علاقوں میں تعینات کردئیے گئے ہیں۔ممبئی ایک کاروباری نوعیت کا بڑا شہر ہے جو سلابی پانی میں ڈوب گیاہے

جس کے باعث لاکھوں کسان اور کاروباری حضرات متاثر ہو گئے ہیں۔ ممبئی کی گلیاں اور سٹرکیں تلاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔لوگوں کے گھروں میں سلابی پانی داخل ہونے سے گھریلوں سامان تباہ ہوگیاہیں۔گاڑیاں پانی میں بہہ گئی ہیں ۔