سندھ اور بلوچستان میں آج سے بارشوں کی پیشگوئی

687

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے سندھ اور بلوچستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ آج سے شروع ہونے کی پیش گوئی کر دی۔ پی ڈی ایم اے نے اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ مون سون کے اس مرحلے میں بارشیں برسانیوالا سسٹم مضبوط ہوگا اور شدید بارشوں کا امکان ہے جس میں پانچ جولائی تک تھرپارکر، بدین، عمرکوٹ میں بادل برسیں گے۔

کراچی میں پانچ جولائی تک بارش ہوگی۔ کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، میرپورخاص ،عمرکوٹ اور دادو میں اربن فلڈنگ کاخدشہ ہے۔ماہی گیروں کو سمندر میں جانے سے احتیاط برتنے کی بھی ہدایت کی گئی ۔

پی ڈی ایم اے نے بلوچستان کے تیرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے سے متعلق مراسلے جاری کئے جن میں کہا گیا کہ بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آنے کا خطرہ ہے۔