پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 10 جولائی کو ہوگی

307
moon of Ramadan

کراچی: پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کسی بھی مقام سے ذوالحج کا چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی، لہذا ملک میں عیدالاضحیٰ 10 جولائی اتوار کے روز ہو گی-

واضح رہے کہ ذوالحج کا چاند دیکھنے کی غرض سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے کراچی دفتر میں منعقد ہوا، جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی- اس موقع پر کمیٹی ارکان، محکمہ موسمیات کے ماہرین اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام موجود تھے-

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی شہر میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا- پاکستان میں عید الاضحیٰ 10 جولائی کو ہوگی-

واضح رہے کہ سعودی عرب میں آج 29 جون کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے مطابق عیدالاضحیٰ 9 جولائی اور وقوف عرفہ 8 جولائی بروز جمعہ کو ہوگا-