مری کے نان رجسٹرڈ ہوٹلوں کو فوری سیل کرنے کا فیصلہ

313
unregistered

حکومت نے مری میں واقعہ تمام نان رجسٹرڈ اورغیر قانونی طور پر کام کرنے والے ہوٹلز کو فی الفور سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔مری میں واقع ہوٹلز اور موٹلزکے تمام ریٹ لسٹس ڈی ٹی ایس سے منظور کروانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

سیکرٹری سیاحت کی ہدایت پر ڈپٹی کنٹرولرنے مری فیلڈ کا دورہ کیا جس میں ان کا کہنا تھاکہ بارہا نوٹسز دیئے جانے کے باوجود رجسٹریشن نا کروانے والوں کے لئے سخت پالیسی مرتب کی جارہی ہے اور ہنگامی بنیاد پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ 

ان کا کہنا تھاکہ تمام ہوٹلز اور موٹلز کواپنی ویب سائٹ پر ڈیپاٹمنٹ آف ٹورسٹ سروسز، پنجاب سے منظورشدہ ریٹ لسٹ جاری کرنا لازمی ہے، عمل نہ کرنے والے ہوٹلز اور موٹلز کو فوری طور پر سیل کردیا جائے گا۔ ٹورسٹ سکواڈ کی تعیناتی کا عمل بھی شروع کیا جا چکا ہے، ٹوارسٹ اسکواڈ سے سیاحوں کی مشکلات میں کمی واقع ہوگی۔