مہنگائی کا طوفان آچکا ہے اور بیروزگاری کا سیلاب آنے والا ہے، حماد اظہر

375

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ مہنگائی کا طوفان آچکا ہے اور بیروزگاری کا سیلاب آنے والا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں حماد اظہر نے کہا کہ مداخلت عمران خان کی حکومت کے خلاف ہوئی اور سازش پاکستان کی عوام کے خلاف ہوئی۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے روس سے سستا تیل لینے کے قریب تھی، اس بھکاری حکومت نے اپنے اقتدار کی خاطر عوام کو پیس ڈالا اور آزاد خارجہ پالیسی کا سودا کردیا۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ مفتاح اسماعیل اور مصدق ملک کو نہ سمجھ ہے اور نا ہی کوئی احساس، مہنگائی کا طوفان آچکا ہے اور بے روزگاری کا سیلاب آنے والا ہے، یہ سب اقتدار پر قابض ہو کے مطمئن ہیں۔