امپورٹڈ حکومت نے غریب عوام کو مزید مہنگائی کے بوجھ تلے دبا دیا ہے۔ علی زیدی

309

سابق وفاقی وزیر و صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پراپنے تأثرات کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے غریب عوام کو مزید مہنگائی کے بوجھ تلے دبا دیا ہے۔

امپورٹڈ حکومت نے پھر عوام دشمنی پر مبنی فیصلہ کیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں۔مہنگائی مارچ کرنے والی پی پی آج دوربین میں بھی دکھائی نہیں دے رہی۔ ملک کی وزارت خزانہ ایک اناڑی اور شکست زردہ شخص کے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد تجربہ کاروں نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔امپورٹڈ حکومت کا بس چلے تو پورا ملک آئی ایم ایف کے سپرد کردے۔

عوام امپورٹڈ حکومت کے دور میں مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو غریب عوام کی جیبوں پر مزید ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام کے ساتھ ظلم اور زیادتی ہے۔ آئی ایم ایف کی آڑ میں امپورٹڈ وزراء اپنا خزانہ بھر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے۔ قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو شدید عوامی ردعمل آئے گا۔