پاکستان کو قتل وغارت گری سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں، علامہ اورنگزیب فاروقی 

311

سندھ حکمران جماعت نااہل اور کرپٹ ہے، ایک عرصے سے گستاخ، فرقہ واریت پھیلانے والی، بیرونی اشاروں پر پلنے والے اقلیت فرقے کو پروموٹ کرتی آرہی ہے، سندھ حکومت نے ہمیشہ لٹیروں، قاتلوں اور ڈاکؤوں کی سرپرستی کی ہے، عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا تو درکنار عوام کے حقوق غصب کرنے میں سندھ حکومت نے کوئی کمی نہیں چھوڑی، بلدیاتی الیکشن کا دور دورہ ہے۔

سندھ حکمران جماعت ہماری سیاسی اور فلاحی سرگرمیوں سے سخت خوفزدہ ہے، اور الیکشن سے پہلے ہی دھاندلی پر اتر آئی ہے، میرے حلقے کی مختلف یوسیز میں سے ووٹ دوسری یوسیز میں منتقل کئے جارہے ہیں، بلخصوص یوسی 5 مظفرآباد ابراہیم ٹاؤن ڈسٹرکٹ ملیر میں قصدا ہمارے ایک مضبوط ساتھی کے ووٹ منتقل کئے گئے، الیکشن کمیشن ملیر ایک خاص سیاسی پارٹی کی طرف داری کررہا ہے، ان خیالات کا اظہار اہلسنّت والجماعت، سنی علماء کونسل، تحفظ پاکستان کونسل، اہلسنّت وکلاء فورم، پاکستان راہ حق پارٹی، سنی ایکشن کمیٹی سمیت دیگر تنظیموں کے رہنمائوں کے مشترکہ اجلاس کے بعد مرکزی صدر اہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی، اہلسنّت والجماعت کراچی ڈویژن کے صدر علامہ رب نوازحنفی، جنرل سیکریٹری علامہ تاج محمدحنفی، مولانامحی الدین شاہ، کراچی علماء کمیٹی کے سربراہ مولانا اقبال اللہ، پاکستان راہ حق پارٹی کراچی کے صدرعاقب خان سواتی، جمعیت علماء اسلام کے مولانا حمد علی، مولانا حماد اللہ مدنی و دیگر رہنمائوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کراچی کے دیگر علاقوں میں بھی سندھ حکومت نے ایسی روش برقرار رکھی ہوئی ہے، سندھ حکومت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائے، ہم مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں، اور پورے شہر میں مضبوط پینل اتاریں گئے، اور ان شاء اللہ اہلیان سندھ پر مسلط ظالم اور جابر حکمرانوں کا تسلط ختم کریں گئے، اور شہر کراچی کو ان کے مکمل حقوق دیں گئے۔

اگر سندھ حکومت دھاندلی اور اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی تو کھل کر پورے شہر میں سندھ حکومت کے خلاف الیکشن لڑیں گئے، اور بھرپور مخالفت کریں گئے، پورے شہر سے سندھ حکومت کے کسی امیدوار کو کامیاب نہیں ہونے دیں گیا ہلسنّت والجماعت بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، اور مختلف سیاسی پارٹیوں کے ساتھ مل کر پورے شہر میں مضبوط پینل اتارے گی، ہم نے ہمیشہ اپنی جہدوجہد کو آئین اور قانون کے دائرے میں رکھا ہے، اور ہم پاکستان کے استحکام اور بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

پاکستان کو کرپشن،بدامنی اور قتل وغارت گری سے پاک دیکھنا چاہتے ہیںہم نے اپنی تمام تر مصروفیات پاکستان میں امن کے قیام کیلئے صرف کررکھی ہیں، عوام کے حقوق ان کی دہلیز تک پہنچانا ہماری زمہ داری ہے، سندھ حکمران جماعت عوام کو حقوق اور سہولیات دینے میں مسلسل ناکام رہی ہے، ہم بلدیاتی الیکشن میں مختلف سیاسی پارٹیوں سے مل کر پورے شہر میں مضبوط پینل اتاریں گئے، اور ان شاء اللہ جیت ہمارا مقدر بنے گی، اس کے ساتھ ساتھ ہم سیاست کے میدان میں کامیابیاں سمیٹ کر عوام کی بنیادی ضروریات فراہم کریں گئے، ڈاکؤوں، لٹیروں اور قاتلوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گئے، پاکستان کے طول وعرض میں مقدس شخصیات کے متعلق  ہونے والی گستاخیاں اور گستاخوں کے خلاف توانا قانون سازی ہماری اولین ترجیح ہوگی۔