یونی لیورپاکستان کا پلاسٹک کے فضلہ کی ری سائیکلنگ کا آغاز

602
plastic waste

کراچی :یونی لیور پاکستان نے اپنے آپریشنز میں سالانہ استعمال ہونے والے پلاسٹک کے نصف ( 50 فیصد) پلاسٹک کے برابر فضلہ کو جمع کرکے ری سائیکل کیا ہے۔ یہ سنگِ میل یونی لیور پاکستان نے 2  سال میں عبور کیا ہے،جو کہ کمپنی کے سال 2025تک  مکمل طور پر  پلاسٹک نیوٹرل ہونے کے عزم کا حصہ ہے۔

گزشتہ سال یونی لیور نے 2025 تک اپنے آپریشنز کے ذریعے تخلیق ہونے والے100 فیصد  پلاسٹک کو جمع کرنے، ری سائیکل کرنے اور دوبارہ استعمال کرنے کا عہد کیا تھا۔اس عزم کے تحت کمپنی نے انڈسٹری، حکومت اور ترقیاتی شعبے سے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے تاکہ پلاسٹک کے فضلہ کا خاتمہ کیا جاسکے اور پلاسٹک کے دوبارہ استعمال کیلئے اقدمات کیلئے سرمایہ کاری کی جاسکے۔

یونی لیور پاکستان کے چیئرمین وسی ای او کا کہنا ہے کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچانے کیلئے ہم سب کو مل کر اجتماعی طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے مثبت اقدامات کے اثرات کو بڑھانے کیلئے جدید طریقوں کی تلاش کیلئے مل کام کرنا چاہئے تاکہ ہر ایک کیلئے سرسبز، صاف اور زیادہ خوشحالی دنیا تخلیق کی جاسکے۔ عالمی یوم ماحولیات 2022  کے موقع پر  یونی لیور پاکستان نے لاہور میں پلاسٹک کے فضلہ کو جمع کرنے کے لیے آئی ایس پی انوائرمنٹل سلوشنز کے ساتھ ’’داستانِ پلاسٹک‘‘ کے عنوان سے حالیہ شراکت داری کے نتائج کا اعلان کیا۔ لاہور میں 5440 گھروں سے پلاسٹک کے فضلہ کو جمع کرنے کے ایک پائلٹ پراجیکٹ سے کوششوں کا آغاز کیا گیا ۔