پاکستان کے آبی وسائل کے تحفظ کیلئے جامع قومی پالیسی ترتیب دینی چاہیے، عمر سرفراز چیمہ

222

لاہور: سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے آبی وسائل کے تحفظ کے لئے جامع قومی پالیسی ترتیب دینی چاہئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ بھارت سے ممکنہ آبی جارہیت کا دفاع کرنے کے لئے آبی دفاعی پالیسی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مختلف تکنیکی ماہرین آبی وسائل کو مستقبل کی جنگوں کی بنیادی وجہ قرار دے چکے ہیں۔