اسلام آ باد: وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو قانون کے مطابق سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے عمران نیازی کی بنی گالہ واپسی کے حوالے سے پیغام میں کہا کہ عمران نیازی کواسلام آباد واپسی پرخوش آمدید کہتے ہیں، ان کو قانون کے مطابق سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔
وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ کا عمران نیازی کی بنی گالہ واپسی کےحوالے سے اہم بیان:
عمران نیازی کواسلام آباد واپسی پرخوش آمدید کہتے ہیں۔ قانون کے مطابق ان کوسکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔
— PMLN Digital (@PMLNDigital) June 5, 2022
ملک میں فساد فی العرض برپا کرنے والا وہ شخص جو اخلاقی اورجمہوری قدروں سے یکسرعاری ہو اوراپنے مخالفین کو کبھی غداراور یزیدکہه کر پکارتا ہوا؛ کس طرح ایک جمہوری معاشرے میں ایک سیاسی جماعت کا سربراہ ہوسکتا ہے؟
یہ پوری قوم کیلئے ایک لمحہ فکریہ ہے۔
— PMLN Digital (@PMLNDigital) June 5, 2022
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی ملک میں ہنگامہ آرائی، فتنہ وفساد، افراتفری پھیلانے اوروفاق پرمسلح حملوں کے جرائم کے تحت درج دو درجن سے زائد مقدمات میں بطور ملزم نامزد ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالتی ضمانت ختم ہونے پر قانون کے مطابق فراہم کی گئی یہی سکیورٹی عمران نیازی کو بڑی خوش اصلوبی سے گرفتار کرلے گی۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک میں فساد فی العرض برپا کرنے والا وہ شخص جو اخلاقی اورجمہوری قدروں سے یکسرعاری ہو اوراپنے مخالفین کو کبھی غداراور یزید کہہ کر پکارتا ہوا، کس طرح ایک جمہوری معاشرے میں ایک سیاسی جماعت کا سربراہ ہوسکتا ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پوری قوم کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے۔