بینک سے 3 لاکھ روپے نکلوائے شہری کو لوٹ لیا گیا

287

نوسرباز گروہ بنک سے 3 لاکھ نکلوا کر آنیوالے شہری کو لوٹ کر رفوچکر، گلبرگ پولیس نے 3 نامعلوم نوسربازوں کے خلاف فراڈ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا، تھانہ گلبرگ میں محمد وقاص کی طرف سے درج کروائے گئے مقدمہ میں موقف اختیار کیا گیا کہ وہ ایم سی ہائی اسکول کو توالی روڈ پر بنک سے 3 لاکھ کی نقدی نکلوا کر چنیوٹ بازار کی طرف جا رہا تھا کہ نوسربازوں نے اسے روکا نوسربازی کرتے ہوئے 3 لاکھ کی نقدی لے کر فرار ہو گئے، گلبرگ پولیس نے نوسربازوں کی تلاش شروع کر دی۔