جعلی ویزے پر ترکی اور پولینڈ جانے کی کوشش کرنے والے 2 مسافر گرفتار

301

ایف آئی اے نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جعلی ویزے پر ترکی اور پولینڈ جانیوالے 2 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے ایمیگریشن نے کارروائی کی، جعلی ویزے پر ترکی اور پولینڈ جانیوالے 2 مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ابراہیم نامی مسافر ابراہیم غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے استنبول جانا چاہ رہا تھا، جب ایف آئی اے امیگریشن نے سفری دستاویز اور ویزا چیک کیا تو جعلی نکلے۔

ایف آئی اے کی دوسری کارروائی میں پولینڈ جانیوالے تنویر احمد نامی ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم دوحہ براستہ پولینڈ جارہا تھا، ایف آئی اے امیگریشن نے مسافر کا پاسپورٹ چیک کیا تو پاسپورٹ پر موجود ویزا جعلی نکلا۔ ایف آئی اے ایمیگریشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف بلوچ نے دونوں مسافروں کو مزید کارروائی کے لئے ایف آئی اے پاسپورٹ سرکل منتقل کر دیا ہے۔ گذشتہ ماہ ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزے پر جرمنی جانے والے مسافر کو گرفتار کرلیا تھا۔

مسافرقیصر منیر قطر ایئر ویز کی پرواز کیو آر 605 کے ذریعے دوحہ بذریعہ جرمنی جانا چاہ رہا تھا، ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے مسافر کے سفری دستایزات چیک کئے تو جرمنی کا ویزا جعلی نکلا۔