سندھ پولیس: دُعا زہرہ کی بازیابی کیلئے وفاقی وزارت داخلہ سے مدد مانگ لی

318

کراچی سے لاپتا ہونے والی دعا زہرہ کی بازیابی کے لیے سندھ پولیس نے وزارت داخلہ سے مدد مانگ لی۔ آئی جی سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے جس میں دعا زہرہ کی بازیابی کے لیے آئی جی پنجاب کو سندھ پولیس کی معاونت کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

خط میں درخواست کی گئی کہ خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے آئی جیز کوبھی سندھ پولیس سے تعاون کی ہدایت کی جائے۔خط کے متن کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کو 10 جون کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نےدعا زہرہ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے جبکہ دعا زہرہ کی عدم پیشی پر آئی جی سندھ کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے اور اب عدالت نے ایف آئی اے کو اس معاملے میں پولیس کی معاونت کی ہدایت کی ہے۔