پیپلز پارٹی من پسند اہلکاروں کو پولیس گردی میں مصروف رکھتی ہے، رکن سندھ اسمبلی

400
engaged

پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا کہ سندھ میں پولیس کا نظام بدتر اور تباہ حال کرنے میں پیپلز پارٹی کا سب سے بڑا ہاتھ ہے محکمہ پولیس سندھ میں اپگریڈیشن کا عمل صرف من پسند افراد کیلئے ہے، جنہیں پیپلز پارٹی کی حکومت من پسند اہلکاروں کو مخالفین کیخلاف کاروائیوں اور پولیس گردی میں مصروف رکھتی ہے۔

 راجہ اظہر کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس سندھ میں جو افراد کانسٹیبل ، ہیڈ کانسٹیبل ، سب انسپیکٹر بھرتی ہوئے آج تک اپنے انہی عہدوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں، سندھ حکومت کی نفسا نفسی کے اس عمل سے کئی نچلے اہلکاروں میں مایوسی پائی جاتی ہے، اہم عہدوں پر نیچلے اہلکاروں کا جیسے کوئی حق ہی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے دوہرے معیار کی وجہ سے محکمہ پولیس سندھ میں ڈبل اسٹینڈرڈ جیسی سوچ پائی پیدا ہوچکی ہے جبکہ یہ افسران اپنی خدمات انجام دینے میں کوئی کمی نہیں چھوڑتے، سندھ حکومت پولیس کو کٹھ پتلی کی طرح اپنے اشاروں پر چلاتی ہے مگر ان نچلے عہدوں پر موجود اہلکاروں کی اپگریڈیشن کا سوچنے والا کابینہ میں دور دور تک کوئی موجود نہیں یہ اہلکار صرف اپنی جانیں گنوانے یا پھر معصوم شہریوں پر شیلنگ کیلئے استعمال ہوتے ہیں سندھ میں عرصہ دراز سے جاری پولیس اہلکاروں کے ساتھ ذیادتی پر وزیر اعلیٰ سندھ ، اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کو خط لکھے، سندھ حکومت کی عدم دلچسپی سے اب اہلکاروں نے اپگریڈیشن کا خواب بھی دیکھنا چھوڑدیا ،سندھ حکومت کانسٹیبل ، ہیڈ کانسٹیبل اور دیگر ایسے اہلکاروں کی اپگریڈیشن کا نوٹیفکیشن جاری کرے محکمہ پولیس سندھ میں نفسا نفسی کا ماحول پیدا کرنا مایوس کن ہے۔