پی آئی اے نے IATA آپریشنل سیفٹی آڈٹ کامیابی سے مکمل کر لیا

334

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن لمیٹڈنے IOSA کی رجسٹریشن کی تجدید کے لیے IATA آپریشنل سیفٹی آڈٹ کامیابی سے مکمل کر لیا۔ پی آئی اے 2005 سے اپنا آئی او ایس اے آپریٹر کا درجہ برقرار رکھے ہوئے ہے۔

یہ آڈٹ پی آئی ائے کے تمام بڑے محکموں کا ایک وسیع آڈٹ تھا۔ آئی او ایس اے (IOSA) آپریشنل سیفٹی سٹینڈرڈ IATA کے ذریعہ شائع کیا جاتا ہے۔ آئی او ایس اے ایک عالمی سطح پر قبول شدہ معیار ہے اور ایک قابلیت کا بینچ مارک ہے جسے EASA اور FAA جیسے بین الاقوامی ریگولیٹری ادارے تسلیم کرتے ہیں اور یہ کوڈ شیئر کے معاہدوں کے لیے بنیادی ضرورت بھی ہے۔

پی آئی اے 2005 سے اپنا آئی او ایس اے آپریٹر کا درجہ برقرار رکھے ہوئے ہے۔ ہر 24 ماہ بعد IATA کے ذریعے آئی او ایس اے رجسٹریشن کی تجدید کی جاتی ہے اور اس سلسلے میں IATA کی توثیق شدہ آڈٹ تنظیم کے غیر ملکی آڈیٹرز نے پی آئی اے میں وسیع آئی او ایس اے آڈٹ کیا۔ پی آئی اے میں آئی او ایس اے کی تجدید کے لئے 23 مئی 2022 سے 27 مئی 2022 تک ایک طویل آڈٹ جاری رہا جو کہ آئی او ایس ا ے کے معیاری مینوئل (ایڈیشن14 نظرثانی 1) کے 937 حفاظتی تقاضوں کی تصدیق چھ (6)کوالیفائیڈ سینئر آڈیٹرز نے کی۔

اس سلسلے میں فلائٹ آپریشنز، ڈسپیچ آپریشنز، فلائٹ سروسز، آرگنائزیشنل مینجمنٹ، گراو¿نڈ ہینڈلنگ، کارگو آپریشنز، انجینئرنگ اور مینٹی نینس اور سیکیورٹی آپریشنز کے فنکشنز اور ریکارڈز کا آڈٹ کیا گیا اور IOSA اسٹینڈرڈ کے ساتھ مطابقت کی تصدیق کی گئی۔