پاکستان کے عدالتی نظام کو جکڑ کر مذاق بنایا ہوا ہے، شہباز گل

243

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے پاکستان کے عدالتی نظام کو جکڑ کر مذاق بنایا ہوا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شہباز گل نے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے پاکستان کے عدالتی نظام کو جکڑ کر مذاق بنایا ہوا ہے، کتنی ناانصافی ہے پھر کہتے ہیں کہ اللہ کا عذاب نہ آئے۔

شہباز گل نے کہا کہ چوری شدہ پیسے کے تمام ثبوت ہونے کے باوجود فرد جرم عائد نہیں ہو پارہی ہے اگر یہی کوئی غریب یا عام آدمی ہوتا تو ابھی تک سزا مل کر اپیل بھی خارج ہوچکی ہوتی۔