کراچی میں مون سون کا آغاز معمول سے قبل ہونے کا امکان

565

شہر قائد والے ہوجائیں تیار کیونکہ اس بار مون سون کا آغاز معمول سے قبل ہونے کا امکان بتایا جارہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں کراچی میں جون کے وسط میں داخل ہوسکتی ہیں جبکہ اس بار مون سون کے دوران معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مون سون کو سپورٹ کرنے والا تمام سسٹم اس وقت طاقتور ہیں، مون سون کے 5 سے 6 طاقتور سسٹم کراچی کو متاثر کرسکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ جون کے وسط تک موسم گرم اور مرطوب ہی رہے گا البتہ 15 جون کے بعد مطلع ابر آلود رہنا شروع ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بحرہ عرب میں بھی ہوا کے کم دبا بن سکتے ہیں، ملک میں معمول سے زائد گرمی اور بحرہ عرب کا زائد درجہ حرارت مون سون کو تقویت بخشے گا۔