کراچی میں بلدیاتی انتخابات، نامزدگی فارم کے اجرا کا سلسلہ شروع

271

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے لئےنامزدگی فارم جاری کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا سندھ لوکل کونسلز(الیکشن رولز 2015) کے رول 16(1) کے تحت ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ساؤتھ نے ضلع جنوبی کی ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لیاری اور ٹاؤن میونسپل کارپوریشن صدر میں بلدیاتی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے جاری کردہ شیڈول ووٹرز اور متوقع امیدواروں کی سہولت کے لیے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس (جنوبی) ایم اے جناح روڈ میں نوٹس بورڈ پر آویزاں کردیا ہے۔

تمام امیدوار اپنے نامزدگی فارم 3 جون سے 11 جون تک رٹرننگ آفیسر کے دفاتر سے حاصل کر سکتے ہیں، 13 جون کو نامزد امیدواروں کے نام شائع کئے جائیں گے 15 سے 17 جون تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی کاغذات نامزدگی کی رد کرنے/ منظور کرنے کے فیصلوں کے خلاف 18 سے 22 جون تک اپیلیں سنی جائیں گی۔پولنگ 24 جولائی کو ہوگی۔