ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری 

301

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک تولہ سونا 1 لاکھ 40 ہزار روپے کے قریب جا پہنچا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ڈالر کی کمی سے 1851 ڈالر ہو گیا۔

تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں گذشتہ ہفتے ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 38 ہزار 100 روپے سے بڑھ کر 1 لاکھ 39 ہزار 200 روپے ہو گئی اسی طرح 944 روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 18 ہزر 398 روپے سے بڑھ کر 1 لاکھ 19 ہزار 342 روپے پر جا پہنچی۔

رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 16 ڈالر سستا ہو گیا جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتہ کے دن ایک تولہ سونا 100 روپے اور دس گرام سونا 86 روپے مہنگا ہو گیا ۔