چیئرمین رحمۃ اللعالمین اتھارٹی ڈاکٹر انیس احمد مستعفی ہو گئے

1291

چیئرمین رحمۃ اللعالمین اتھارٹی ڈاکٹر انیس احمد مستعفی ہو گئے۔ اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر انیس نے استعفی وزیر اعظم کو بھیج دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ رحمتہ اللعالمین اتھارٹی کی مدت 10 جون کا ختم ہوجائے گی۔

اتھارٹی کی تحلیل سے موجودہ تمام ممبران بھی فارغ ہوجائیں گے، حکومت نیشنل رحمةاللعالمین اتھارٹی کا ترمیمی بل لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں وزارت تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر اتھارٹی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گزشتہ حکومت نے نیشنل رحمةا للعالمین اتھارٹی کا آرڈیننس پیش کیا تھا۔ اتھارٹی سے متعلق آرڈیننس چار ماہ تک ایکٹ نہ بن سکا۔ اتھارٹی آرڈیننس دوسری مرتبہ توسیع کے بعد 10 جون کو ختم ہوجائے گا۔