عمران خان نے اپنے دور حکومت میں ملک و قوم کو دیوالیہ کر دیا:کاشف عباسی

262

پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سکھر کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل کاشف عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکمرانوں بلخصوص عمران نیازی نے اپنے دور حکومت میں ملک و قوم کو دیوالیہ کر دیاہے ، پی ٹی آئی کی عوام دشمن پالیسیوں اور فیصلوں کا خمیازہ اب عوام اور ملک کو بھگتنا پڑ رہا ہے

عمران خان حکومت اگر درست فیصلے کرتی تو آج ملک میں مہنگائی سمیت دیگر ایشوز کا مسائل پیدا نہیں ہوتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر وفد سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اسکے حکمرانوں نے دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا، عثمان بزدار کی رہائش گاہ پر عوام کے پیسے کو بے دردی سے خرچ کیا گیا

انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں عوام سے کئے جانے والا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا جس کے باعث عوام پریشان حال زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے

عمران خان نے پاکستان کو معاشی طور پر زنجیروں میں باندھ دیا ہے انشاءاللہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف بہت جلد اس ملک کو دیئے گئے بحرانوں سے نجات دلائینگے ، پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک کی سلامتی خوشحالی و عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوشش کی ہے اور انشاءاللہ کرتی رہے گی ۔