اے ایس آئی 54لاکھ روپے کی ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار 

291

تھانہ نارنگ منڈی کے اے ایس آئی محمد اویس کو تھانہ سٹی ڈسکہ پولیس نے 54لاکھ روپے کی ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار کر لیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق سیالکوٹ موٹروے پر 54 لاکھ روپے لوٹنے کے الزام میں گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ۔

اے ایس آئی کو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا ۔ مذکورہ اے ایس آئی ڈکیت گینگ کا سرغنہ تھا، بتایا گیا ہے کہ ملزمان سے رقم اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔