میں تو کنٹینر میں تھا معلوم ہی  نہیں تھا باہر کتنا ظلم ہوا، عمران خان

214
future a chance

اسلام آباد:تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ25مئی کی رات جو ظلم ہوا پہلے اس ملک میں کبھی نہیں ہوا، میں تو کنٹینر میں تھا معلوم ہی  نہیں تھا باہر کتنا ظلم ہوا، بے دردی سے بچوں اور عورتوں پر شیلنگ کی گئی۔

عمران خان نے کہا کہ پولیس چادر اور چاردیواری کی پروا کئے بغیر گھروں میں گھس گئی، حکومت  نے پولیس کو ساتھ ملا کر جھوٹے کیسز بنائے،حکومت نے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر پہلے سے ہی میچ فکس کیا ہوا ہے،یہ الیکشن میں دھاندلی کر کے  جیتنے کی پوری تیاری کر رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام  میں چھوٹےچورجیلوں میں بڑےچورایوانوں میں بیٹھےہیں،جب سےیہ چورآئےہیں یہ پاکستان کامذاق اڑارہےہیں،بیرونی صدرکےسامنےایک مفرورکوبھی بٹھایا گیا،ترکی میں شہباز شریف نے اپنے  مفرور بیٹے کو بٹھایا ہوا تھا۔

انہوں نے مزید کہاکہ نیب ختم ہونے سے ان پر اربوں روپے کی کرپشن کے کیسز ختم ہوجائیں گے، میں نیوٹرل سے پوچھتا ہوں کہ نیوٹرل ہوگئے؟ ہم نے نیوٹرل کوبتایا تھا کہ سازش کامیاب ہوگئی تو معیشت کو نقصان ہوگا، شوکت ترین کو بھی ان کے پاس بھیجا تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا دباؤ برداشت کیا ، پیٹرول پر سبسڈی دی، یہ غداری کا مقدمہ چلانے کی باتیں کررہے ہیں، ملک سے غداری کرنے والے زرداری اور نواز اب مجھ پر غداری کا مقدمہ چلائیں گے، کبھی نہیں چاہیں گے کہ اپنے لوگوں کی سکیورٹی اداروں سے محاذ آرائی ہو۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ سپریم کورٹ کو پیغام دینا چاہتا ہوں میں نے آج تک قانون نہیں توڑا،126دن کا دھرنا دیا ہمارے لوگ پرامن رہے۔