اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو فوج تباہ ہوجائے گی، عمران خان

471

اسلام آباد:تحریک انصاف  ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو فوج تباہ ہوجائے گی، چوروں کو اقتدار سے نہ نکالا تو ملک کے ایٹمی اثاثے چھین جائیں گے اور ملک ٹکڑے ٹکڑے ہوجائے گا۔

عمران خان نے کہاکہ لانگ مارچ کیلیے عدالتی فیصلے کے بعد نکلیں گے،  پہلے پلاننگ ٹھیک نہیں تھی ، اب غلطیاں نہیں کریں گے،  حکمرانوں کےمظالم نے جنرل ڈائر کی یاد تازہ کردی، حکمران ڈرا دھمکا اقتدار سے چمٹے رہنا چاہتے ہیں، لیکن ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ تمام چور ایک جگہ جمع ہوکر ملک پر مسلط ہوگئے ہیں،  ملک میں مہنگائی کرکے عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں، عوام پیٹرول ، گیس اور بجلی مہنگی ہونے کی وجہ سے پریشان ہے۔