چین کا پہلا شمسی ٹائیڈل فوٹو وولٹیک بجلی گھرگرڈ سے منسلک

446

ہانگ ژو:شمسی توانائی اور ٹائیڈل پاور استعمال کرنے والا چین کا پہلا انٹیلی جنٹ بجلی گھر گرڈ کے ساتھ منسلک ہوگیا۔ چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے بجلی گھر کا مکمل آپریشن سمندری توانائی کے وسائل کا استعمال اور اس کے نئے توانائی نیٹ ورک کی ترقی و تعمیر میں ملک کی نئی کامیابیوں کا سنگ میل ہے۔

صف اول کے توانائی ادارے چائنہ انرجی انویسٹمنٹ کارپوریشن (چائنہ انرجی) کے مطابق وین لینگ شہر کے قصبے ووجن میں قائم اس بجلی گھر کی تنصیب شدہ صلاحیت 100 میگاواٹس ہے۔ اس سے بجلی کی سالانہ پیداوار 10 کروڑ کلو واٹ آور سے زائد ہوگی جو تقریبا 30 ہزار شہری گھروں کی سالانہ بجلی کی مانگ پورا کرنے کے لئے کافی ہے۔

اس بجلی گھر کی پیداواری صلاحیت کوئلے سے چلنے والے روایتی بجلی گھروں کی نسبت 31 ہزار ٹن معیاری کوئلے کی بچت اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں سالانہ 85 ہزار ٹن کی کمی لاسکتی ہے۔ اس پلانٹ میں انسان کے بغیر چلنے والی فضائی گاڑیوں کی معائنہ ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا تشخیصی نظام استعمال کیا جاتا ہے۔