نیب میں15 سے 20 بار پیش ہو چکا ، کیس میں کچھ بھی نہیں ہے،مراد علی شاہ

285

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیب کے کیسز میں 15 سے 20 بار پیش ہو چکا ہوں، کیس کے ملزمان کراچی سے آتے ہیں اور حاضری لگا کر اگلی تاریخ دے دی جاتی ہے نیب کے کیس میں کچھ بھی نہیں ہے، ایک دن کے لیے بھی پلانٹ بند نہیں ہوا ،بجلی بن رہی ہے پیشی پر جتنا خرچہ ہوتا ہے حساب لگا لیں، کل خرچہ سب کا کتنا بنتا ہے ،نیب کے حوالے سے ترامیم کر دی گئی ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ بدنیتی پر مبنی یہ کیسز ہیں، نیب کے افسران خود اس کیس میں ملوث ہیں، اب نئی نیب ترامیم پر نیب افسر کو بھی پانچ سال سزا ہو سکتی ہے ،ہر ایک کا جمہوری حق ہے احتجاج کرنا مگر قانون کے دائرے میں رہ کر جلاﺅ گھیراو¿ کرنے کا کسی کو اختیار نہیں ،کراچی میں بھی احتجاج ہوتے ہیں پرامن احتجاج کیا جا سکتا ہے ۔بلاول زرداری نے کراچی سے اسلام آباد تک پرامن مارچ کیا ،عمران خان اور زرداری صاحب کی لیک آڈیو کو درست سمجھتا ہوں، نہ عمران خان اور نہ زرداری صاحب نے آڈیو کی تردید کی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے تردید کی ہے ،عمران خان کلمہ پڑھ کر کہہ دیں کہ میں نے ملک ریاض سے رابطہ نہیں کیا،تیسرا بندا شاہ محمود اس وقت موقع پر تھا جو ترید کر رہا،عمران خان ہر تقریر سے پہلے کلمہ پڑھتا ہے تو اب بھی کلمہ پڑھ کر تردید کرے ،اسلامی ٹچ سے ویسے بھی یہ تقریر میں دیتے ہیں ۔صدر مملکت کا عہدہ قابل احترام ہے ،بل جوائنٹ سیشن میں لائے گئے اب صدر مملکت اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔