پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس‘ الیکشن کمیشن نے تحریری جواب جمع کرادیا

458

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس انٹرا کورٹ اپیل میں الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریری جواب جمع کرادیا گیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کمنٹس جمع کرائے جانے پر عدالت نے پی ٹی آئی وکیل سے استفسار کیا کہ آپ ان کے کمنٹس دیکھنا چاہیں گے؟ جس پر شاہ خاور ایڈووکیٹ نے کہا کہ جی بالکل ہم کمنٹس دیکھیں گے، عدالت نے الیکشن کمیشن کو کمنٹس کی کاپی پی ٹی آئی وکیل کو دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ الیکشن کمیشن کے کمنٹس کو پہلے پڑھیں پھر اس پر دلائل دیں، ضروری ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ہمارے سامنے ہوں، تمام فریقین کو اپنا موقف بتانا ہوگا، عدالت نے کیس کی سماعت 14 جون تک کے لیے ملتوی کردی۔