پاکستان بار کونسل نے جرنلسٹ ڈیفنس کمیٹی تحلیل کر دی

399

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان بار کونسل نے صحافیوں کے دفاع کے حوالے سے قائم کی گئی کمیٹی تحلیل کر دی۔قائمقام سیکرٹری پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق 29 ستمبر 2020ء اور 9 اکتوبر2020ء کو جاری کیے گئے نوٹس کے تحت قائم کی گئی جرنلسٹس ڈیفنس کمیٹی کو وائس چیئرمین بار کونسل نے فوری طور پر تحلیل کر دیا ہے۔