اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی ارکان کو استعفوں کی تصدیق کیلئے طلب کرلیا

397

اسلام آباد (صباح نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے مستعفی اراکین قومی اسمبلی کو ان کے استعفوں کی تصدیق کے لیے طلب کر لیا۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے اراکین جنہوں نے اپنی نشستوں سے استعفا دیا ہے ان کو استعفوں کی تصدیق کے لیے 6 جون 2022ء کو طلب کر لیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے مستعفی اراکین کو مراسلے جاری کردیے گئے ہیں ۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق مستعفی اراکین کی تعداد 131ہے اور استعفوں کی تصدیق کا عمل 10جون تک جاری رہے گا۔ روزانہ کی بنیاد پر 30 مستعفی اراکین اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے، ترجمان کے مطابق ہرر رکن کے لیے 5 منٹ کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔