سپریم کورٹ نے مارچ کیلئے تحفظ نہ دیا تو اس بار پوری تیاری سے آئینگے، عمران خان

352

اسلام آباد:تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے دوبارہ مارچ کیلئے تحفظ نہ دیا تو اس بار پوری تیاری سے اسلام آباد آئینگے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ سپریم کورٹ نے اجازت نہیں دیں تو دوسری حکمت عملی بنائیں گے،پاکستان میں فوری  طور پرصاف شفاف الیکشن کرائے  جائیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ شریف خاندان کے کیسز کو خود مانیٹر کرے،  حمزہ شہباز  کو فوری  طور پرہٹایا جائے،شریف خاندان کے کیسز کو مانیٹر نہیں کیا گیا تو جیلیں کھول کر چھوٹے چوروں کو رہا کر دیں۔

عمران خان نے مزید کہاکہ  سپریم کورٹ نے شریف خاندان کا صحیح نام سسلین مافیا رکھا تھا، یہ طاقتور کے بوٹ پالش کرتے ہیں کمزور پر ظلم کرتے ہیں، مدینہ میں چور چور کے نعرے لگائے اس میں ہمارا کیا قصور تھا، اس سے بھی زیادہ اللہ کی کیا لعنت ہوگی کہ مدینہ میں چور چور کے نعرے لگے۔