آئی پی ایل، رائل چیلنجرز بنگلور15 سال میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کے باوجود ٹائٹل سے محروم

470

ممبئی (جسارت نیوز)انڈین پریمئیر لیگ کی فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلور گزشتہ 15 سال میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے کے باوجود اب تک ٹائٹل سے محروم ہے۔رائل چیلنجرز بنگلور کا آئی پی ایل جیتنے کا خواب ایک مرتبہ پھر ٹوٹ گیا ۔ ٹیم کو مسلسل لیگ کے 15 ویں سیزن میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑااور کوالیفائر 2 کے میچ میں راجھستان رائلز کے ہاتھوں ہار ملی.رائل چیلنجرز بنگلور کا آئی پی ایل جیتنے کا خواب ایک مرتبہ پھر ٹوٹ گیا ۔ آئی پی ایل 2022 کے کوالیفائر2 میں اس کو راجھستان رائلز نے7وکٹوں سے ہرایا۔ جوز بٹلر نے سیزن کی چوتھی سنچری بنا کر ویرات کوہلی کا خطاب جیتنے کا خواب ایک مرتبہ پھر پورا نہیں ہونے دیا.ویرات کوہلی بھی بطور کھلاڑی اب تک آئی پی ایل کا خطاب نہیں جیت سکے ہیں۔ وہ شروعات سے ہی آر سی بی کا حصہ رہے ہیں اور ٹیم بھی اب تک خطاب جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی .آرسی بی کی ٹیم ٹی 20 لیگ کی تاریخ میں کھلاڑیوں کو خریدنے میں سب سے زیادہ رقم خرچ کرچکی ہے، اس نے اب تک تقریبا 910 کروڑ روپے خرچ کئے ہیں،آر سی بی نے ویرات کوہلی کو تنخواہ کے طور پر تقریبا 158 کروڑ روپے دیئے مگر دونوں کے آئی پی ایل جیتنے کا خواب ابھی بھی ادھورا ہے_ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی لیگ کے موجود ہ سیزن سے پہلے ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی تھی ، اس کے بعد ٹیم نے انہیں 15 کروڑ روپے میں ریٹین کیا تھا اور فاف ڈوپلیسی کو ٹیم کی کمان دی گئی تھی.آر سی بی کی تاریخ کی بات کریں تو اس نے اب تک7 کپتانوں کو آزمایا ہے ، لیکن کوئی بھی جیت نہیں دلا سکا ہے۔