ویٹالیٹی بلاسٹ،پال اسٹرلنگ نے ایک اوور میں 34 رنز بناکر نیا ریکارڈ قائم کردیا

229

لندن (جسارت نیوز)ویٹالیٹی بلاسٹ ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کے بلے باز پال اسٹرلنگ نے ایک اوور میں 34 رنز بناکر نیا ریکارڈ قائم کرلیا ۔آئرلینڈ کے بلے باز پال اسٹرلنگ اپنی جارح مزاج بلے بازی کی کافی مشہور ہیں جس کا حالیہ مظاہرہ انہوں نے انگلینڈ میں ویٹالٹی بلاسٹ میں کیا۔انہوں نے ایک اوور میں یکے بعد دیگر 5چھکے اور چوکا لگاکر ایک اوور میں 34 رنز بنا ڈالے جس کے ساتھ ہی انہوں نے اس میچ میں 51 گیندوں پر برق رفتار 119 رنز کی اننگ بھی کھیلی،ویٹالیٹی بلاسٹ ٹی ٹوئنٹی میں برمنگھم بیئرز کا مقابلہ نارتھمپٹن شائر سے ہوا جس میں آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے برمنگھم بیئرزکے کھلاڑی پال اسٹرلنگ نے میچ کے 13ویںاوور میں اپنے مخالف بولر جیمز سیلز کو 34 رنز جڑ دیے۔انہوں نے اوور کا آغاز چھکے سے کیا اور یکے بعد دیگرے مسلسل 5 چھکے لگائے جبکہ ا آخری گیند پر وہ چھکا لگانے میں ناکام رہے جو وکٹ کیپر سے ہوتی ہوئی سیدھی باؤنڈری لائن کے باہر ہوگئی۔واضح رہے کہ اس میچ میں برمنگھم بیئرز نے 16 اوورز میں نارتھمپٹن شائر کو 3 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز کا ہدف دیا تھا جس میں وہ ناکام رہے جبکہ میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی پال اسٹرلنگ کے نام رہا۔