یونان: یونیورسٹیوں میں پولیس تعینات کرنے پر پُرتشدد احتجاج

149

ایتھنز(انٹرنیشنل ڈیسک) یونان میں یونیورسٹیوں میں پولیس تعینات کے منصوبے کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا۔ پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والے 8 طلبہ کو حراست میں لے لیا۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھروں، پٹرول بموں اور بارودی مواد کا استعمال کیا۔