یونان ترکی کے خلاف اقوام متحدہ میں پہنچ گیا

96

ایتھنز (انٹرنیشنل ڈیسک) یونان نے ترکی کے خلاف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو باضابطہ شکایت کردی،جس میں کہا گیا کہ ہے کہ انقرہ حکومت مشرقی ایجین میں موجود جزیروں پر اس کی خود مختاری پامال کر رہی ہے ۔ انٹونیو گوتیریس کو 4صفحات پر مشتمل خط میں اقوام متحدہ میں یونان کی مستقل مندوب ماریا تھیوفیلی نے لکھا کہ یونان ترکی سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ایجین جزیروں پر یونانی خودمختاری پر سوالات نہ اٹھائے اور جنگ کی دھمکیاں دینے سے باز رہے۔ یونان اور ترکی کے درمیان کئی دہائیوں سے تنازع چلا آرہا ہے ۔